Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایشیائی ویٹ لفٹنگ مقابلے، ایران کے ویٹ لفٹروں کی سنیچر کو پہلی اور چوتھی پوزیشن

ایشیائی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹروں نے سنیچر کو پہلی اور چوتھی پوزیشن حاصل کی

تاشقند میں جاری ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں سنیچر کو ایک سو دو کلو وزن کے مقابلے میں ایران کے دو ویٹ لفٹروں رسول معتمدی اور رضا دہدار نے شرکت کی ۔

رضا دہدار نے ایک جھٹکے میں ایک سوپچھتر کلو وزن اٹھاکے سونے کا اور رسول معتمدی نے کانسی کا طمغہ حاصل کیا۔دو جھٹکے میں معتمدی نے دو سوستائیس کلووزن سر سے اوپر بلند کرکے سونے کا طمغہ حاصل کیا اور رضا دہدار نے دو جھٹکے میں دو سو چودہ کلووزن سر سے بلند کیا۔

رسول معتمدی نے مجموعی طور پر چارسو کلووزن اٹھاکے پہلی اور رضا دہدار نے مجموعی طور پر تین سو نواسی کلووزن اٹھاکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ویٹ لیفٹنگ کے ایشیائی مقابلوں میسں ونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ایرانی ایتھلیٹ نے اپنا تمغہ بارگاہ حضرت علی رضا علیہ السلام کو ہدیہ کردیا۔

ٹیگس