ایشیائی مقابلوں میں شریک ایرانی ایتھلیٹ نے
سونے کا تمغہ جیت کر امام رضا (ع) کے روضے کو ہدیہ کردیا
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۴ Asia/Tehran
ویٹ لیفٹنگ کے ایشیائی مقابلوں میسں ونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ایرانی ایتھلیٹ نے اپنا تمغہ بارگاہ حضرت علی رضا علیہ السلام کو ہدیہ کردیا۔
نیوز ایجنسی فارس کے مطابق تاشقند میں جاری ویٹ لفٹنگ کے ایشیا مقابلوں میں، شریک ایرانی ایتھلیت رسول معتمدی نے سونے کا تغمہ حاصل کرنے کے فورا بعد اسے فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کو ہدیہ کردیا۔
رسول معتمدی نے ایشیائی مقابلوں میں، دو سو دس ، دو سو بیس اور دوسو ستائیس کلو وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
اپنی فتح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنا تمغہ ، ایرانی عوام کے نام کرتے ہوئے اسے امام رضا علیہ السلام کے روضے کے میوزیم کو ہدیہ کر رہے ہیں۔