May ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی ایتھلیٹس کی ترکی میں شاندار کارکردگی

ایرانی کھلاڑیوں نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں 14 تمغے اپنے نام کئے۔

بین الاقوامی ٹریک اینڈ فیلڈ کے مقابلے جو ترکی میں ہفتہ کے روز (یکم مئی) سے شروع ہوئے تھے، ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے 7 طلائی ، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ  ختم ہوئے۔

ان مقابلوں میں محمدرضا طیبی، سجاد ہاشمی، رضا مقدم، کیوان قنبرزادہ، امید امیریان، حمیدرضا کیا، حسین رسولی نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی تمغے حاصل کیے۔

ریحانہ مبینی ، شاہین مہردلان ، مہدی پیرجہان ،  پژمان یارولی ، صادق صمیمی نے 5 چاندی  اور امید امیریان اور ہمایون ہمتی نے 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

ان مقابلوں میں 9 ممالک سے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ٹیگس