ورلڈ ویٹ لفٹنگ یوتھ چیمپین شپ میں ایران کے رنگا رنگ تمغے
May ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
ویٹ لفٹنگ ورلڈ یوتھ چیمپین شپ کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کے لیے رنگا رنگ تمغے حاصل کیے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ویٹ لفٹنگ ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ میں شریک ایرانی کھلاڑیوں، علی رضا زندی اور رضا حسین پور نے ہیوی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے ہیں۔
ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ کے مقابلے میں ایرانی کھلاڑیوں کا چھے رکنی دستہ شریک ہے جو اب تک دس رنگا رنگ تمغے جیت چکا ہے۔ اس سے پہلے خواتین کے ایونٹ میں ایرانی کھلاڑی یکتا جمالی نے مجموعی طور پر دوسو آٹھ کلو گرام وزن اٹھا کر، تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، اور اس طرح ایران کی ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں، تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایرانی کھلاڑی بن گئیں۔