فٹبال ورلڈکپ کی جانب ایرانی ٹیم کا شاندار یوٹرن
ہانگ کانگ کے مقابلے میں فتح کے بعد ، ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے ٹریک پر واپس آگئی ہے۔
ایران کی فٹبال ٹیم نے جمعرات کی شب ہونے والے ایک سنسی خیز مقابلے میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو تین ایک سے شکست دے کر ورلڈکپ میں شمولیت کا یوٹرن لے لیا۔ اس کامیابی کے نتیجے میں ایرانی ٹیم نو پوائنٹ کے ساتھ اسکور بورڈ کی دوسرے لائن میں کھڑی ہے اور ورلڈ کپ میں اسکی شمولیت کا امکان قوی ہو گیا ہے۔
ایشین فبٹال فیڈریشن کی رسمی ویب سائٹ نے اس کامیابی کو اہم قرار دیتے ہوئے شہہ سرخی لگائی ہے کہ ایران کی قومی ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے کر ورلڈ کپ ٹریک پر واپس آ گئی ہے۔
ایران کی فٹبال ٹیم دو ہزار بائیس کے عالمی کپ کے لیے کھیلے جانے والے کوالیفائنگ میچوں کے گروپ تین میں شامل ہے جس میں عراق، بحرین، ہانگ کانگ اور کمبوڈیا موجودہ ہیں۔ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے ہانگ کانگ اور کمبوڈیا کو شکست دی ہے جبکہ عراق اور بحرین کے مقابلے میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عراق اور بحرین کے مقابلے میں شکست نے ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شمولیت کے امکان کو دشوار کر دیا تھا تاہم چار میچوں کے بعد ایرانی ٹیم یوٹرن لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔