Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • فٹنس کے عالمی مقابلوں میں ایران نے سونے کا تمغہ جیتا

ایرانی کھلاڑی پیام حسین نژاد نےاسپین میں ہونے والے فٹنس مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

حسین نژاد نے انڈر ون سیونٹی فائیو سینٹی میٹر کے فٹنس اسپورٹ کے مقابلوں میں ایکروبیٹک اور فیگر کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

مذکورہ ایرانی کھلاڑی نے خوب سے خوب تر کے انتخاب میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ایرانی ٹیم نے مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

فٹنس کے عالمی مقابلے اٹھائس جون سے اسپین میں شروع ہوئے ہیں اور چار جولائی تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس