Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایرانی والیبال ٹیم قابل تعریف، عالمی والیبال فیڈریشن

عالمی والی بال فیڈریشن نے ایرانی قومی والی بال ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق عالمی والی بال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں ایرانی کھلاڑی محمد موسوی کے کھیل کی تعریف کی گئی ہے۔

ٹوکیو اولمپک کے آغاز سے محض چند روز قبل عالمی والی بال فیڈریشن نے لکھا ہے کہ ایران کی والی بال ٹیم میں صرف پانچ تجربہ کار کھلاڑی ہیں اورمحمد موسوی سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ عالمی والی بال فیڈریشن کے سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ محمد موسوی کا تجربہ اور مہارت ایران کو کامیابی دلاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی بارہ رکنی والی بال ٹیم ، ٹوکیو اولمپک میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئی ہے ۔ ٹوکیو اولمپک کا آغاز تیس جولائی سے ہوگا ، ایران کا چھیاسٹھ رکنی دستہ ٹوکیو اولمپک کے مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

ٹیگس