Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی اسکی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کے 16 تمغے

ایرانی کھلاڑیوں نے ترکی کے بین الاقوامی اسکی مقابلوں میں مجموعی طور پر 16 مختلف تمغے حاصل کیے۔

ترکی کے بین الاقوامی اسکی مقابلوں کا کل بروز جمعرات اختتام پذیر ہوا جس میں ایرانی کھلاڑیوں نے ان مقابلوں کے چوتھے دن مزید چارتمغے اپنے نام کرلیے اس طرح مجموعی طور پر ایرانی تمغوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔           

خواتین کے مقابلوں میں عاطفہ احمدی نے چھوٹے سرپل کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ مردوں کے مقابلوں میں چھوٹے سرپل کی کیٹیگری میں حسین ساوہ شمشکی، سیدمرتضی جعفری اور محمد کیا دربندسری نے گزشتہ دن کی طرح بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اسکی مقابلے ترکی میں پالان ڈوکن ایرزورم اسکی ریزورٹ میں منعقد ہوئے جس میں ایرانی قومی الپائن اور کراس کنٹری اسکی کی ٹیموں نے حصہ لے کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ٹیگس