ُُایرانی خاتون کھلاڑی انٹرنیشنل اسکی چمپین
Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
خاتون ایرانی ایتھلیٹ نے ترکی میں کراس کنٹری انٹرنیشنل اسکی چمپین شپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ترکی میں ہونے والے کراس کنٹری انٹرنیشنل اسکی چیمپین شپ کے دوسرے اور آخری روز ایران کی سمانہ بیرامی نے پانچ کلومیٹر پینٹج مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے پہلا مقام اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے نتیجے میں انہیں عالمی درجہ بندی میں انڈر ہنڈریڈ پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی ایرانی اسیکٹ کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔
ایران کی سمانہ بیرامی نے کراس کنٹری انٹرنیشنل اسکی چیمین شپ کے پہلے راونڈ میں ، پانچ کلومیٹر کلاسک مقابلوں میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
ترکی میں ہونے والی کراس کنٹری انٹرنیشنل اسکی چیمپین شپ میں ایران کی آٹھ رکنی ٹیم نے شرکت کی۔