Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے سلسلے میں کویت کیخلاف میچ جیت کر عالمی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس کھیل میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے 26-27 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کرکے عالمی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی ہینڈ بال ٹیم؛ ان مقابلوں کے آخری میچ میں کل بدھ کو بحرین کیخلاف میدان میں اترے گی۔

ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے صرف 2015 میں عالمی مقابلوں میں کوالیفائی کیا تھا اور ان مقابلوں میں ایران کی شرکت، ایرانی ہینڈ بال میں شاندار ترقی و پیشرفت کا باعث ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ایرانی قومی ٹیم، سعودی عرب، ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کیساتھ ایک گروپ میں تھی۔ اور وہ ان تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے اصلی مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشین مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا بیسواں مرحلہ 17 ٹیموں کی شرکت سے 19 جنوری سے سعودی عرب کی میزبانی میں دمام میں شروع ہوا۔ ان مقابلوں میں سرفہرست 5 ٹیمیں پولینڈ اور سویڈن کی میزبانی میں 2023 کے ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی۔

ٹیگس