ایران نے امن و دوستی جوڈو کپ جیت لیا
May ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
ایران کی قومی جوڈو ٹیم نے عراق میں ہونے والے امن و دوستی کپ کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
بغداد میں ہونے وا لے امن و دوستی جوڈو کپ کے مقابلوں میں ایران، عراق، مراکش، تیونس، ترکی، اردن، کویت، شام اور لیبیا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ایران کی ٹیم نے فائنل میں میزبان ٹیم کو ہرا کر امن ودوستی کپ اپنے نام کرلیا۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں عراق کی اولمپک کمیٹی کے سربراہ ، جوڈو فیڈریشن کے صدر اور اس ملک کے دوسرے اعلی سول اور فوجی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیمیں اب تیرہ سے بیس مئی تک ہونے والے مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گی۔