ایرانی خاتون کھلاڑی کیلئے سونے کا تمغہ
Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کھیلوں کے میدان میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ایرانی خاتون کھلاڑی فاطمہ حسینی نے ابوظہبی میں منعقدہ عالمی موئے تھائی(Muay Thai ) مقابلوں میں 60 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایرانی خاتون فاطمہ حسینی نے 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں میں فائنل مرحلے تک پہنچنے کیلئے شام اور ویتنام کے حریفوں کو ہرا دیا۔
انہوں نے فائنل میں میزبان کھلاڑی کو 30-27 کے نتیجے کے ساتھ ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
صبا چناری اور مہرداد خان زادہ نے بالترتیب 75 اور 54 کلوگرام کی کیٹیگری میں فائنل میں اپنے حریفوں کے خلاف شکست کھا کر 2 چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
عالمی موئے تھائی(Muay Thai ) مقابلے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں منعقد ہو رہے ہیں۔