اسکیٹنگ میں ایرانی کھلاڑیوں کے سونے کے دو تمغے
Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
اٹلی کے اوپن کپ اسکیٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے دو تمغے حاصل کئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اوپن کپ اسکیٹنگ کے ان مقابلوں میں ایران کی جانب سے زہرا قوامی نژاد اور میلاد صالحی نے سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔
اٹلی کے شہر لاکولائی میں یہ مقابلے تیس جون کو شروع ہوئے تھے جو چار جولائی تک جاری رہے جس میں دنیا کی مختلف ملکوں کی متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔