Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • جونئیرتائیکواندو چیمپین شپ میں ایران کے چار تمغے

کیڈٹ اینڈ جونئیر تائیکواندو چمپین شپ میں شریک ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے تین جبکہ چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔

کیڈٹ اینڈ جونئیر تائیکواندو چمپین شپ کے مقابلے، بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں آج سے شروع ہوئے ہیں۔

ایران کے ابوالفضل زندی نے، ہانگ کانگ، چینی تائپے، اٹلی، اردن اور قزاقستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور تھائی کھلاڑی کو شکست دے کر ، سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی کے بعد ابوالفضل زندی کو ، گولڈن بوائے کا ٹائٹل بھی دیا گیا۔

ایران کی مبینا نعمت زادے نے بھی جو، مصر، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور یوکرین کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھیں، اپنی تھائی حریف کے مقابلے میں میدان میں اتریں ۔

مبینا نعمت زادے نے انتہائی دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد اپنی تھائی حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کی سوگند شیری نے بھی اپنے ایونٹ میں سونے کا تغمہ حاصل کرلیا ہے۔ اس سے پہلے ایران کی پرنیا سلمانی نے ، ملک کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کیڈٹ اینڈ جونئیرتائیکواندو چیمپین شپ میں شریک ایران کی ٹیم اب تک چار تمغے حاصل کرچکی ہے جن میں تین سونے کے تمغے شامل ہیں۔

ٹیگس