Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ورلڈ ملٹری کیڈٹ اولمپک، ایران کے تین تمغے

ورلڈ ملٹری اولمپک میں شریک ایران کی ٹیم نے شوٹنگ کے مقابلوں میں تین تغمے حاصل کیے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، سن پیٹرز برگ میں جاری مقابلوں میں، پوریا کوشکی، یاسمین مویدیان، رضا چوپان اور فاطمہ قہرمانی پر مشتمل ٹیم نے کانسی کا تغمہ حاصل کیا ۔ دوسو میٹر رائفل شوٹنگ کے مقابلے میں ایران کی الہہ بلشک، نرگس بابائی، اور یاسمین مویدیان پر مشتمل لڑکیوں کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تغمہ جیتا ۔ جبکہ اسی ایونٹ میں رضاچوبان، محمد بیرانوند، علی رضا مندنی پور پر مشتمل لڑکوں کی ٹیم نے کانسی کا تغمہ حاصل کیا ۔

ٹیگس