ڈریگن بوٹ ریس میں ایران کا تیسرا گولڈ میڈل
Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
ایران کی ینگ گرل ٹیم نے دوسو میٹر کی ڈریگن بوٹ ریس میں تیسرا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق جمہوریہ چیک کے شہرراچیچ میں جاری انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ مقابلوں میں شریک ایران کی ینگ گرل ٹیم نے دو میٹر کا فاصلہ ایک منٹ چار سیکنڈ اور چار سو دس ملی سیکنڈ میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔
ڈریگن بوٹ ریس میں ایران کی گرل ٹیم کو ملنے والا یہ تیسر گولڈ میڈل ہے۔ اس سے پہلے کی گرل ٹیم نے دو سو میٹر اور پانچ سو میٹر کی ریس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے دو گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔