Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • کشتی رانی کے سنگل مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑی کی پہلی پوزیشن

ایران کی خاتون کھلاڑی نے کشتی رانی کے سنگل مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے، اے اور بی مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کی نازنین ملائی نے کشتی رانی کی سنگل راونگ چمپین شپ میں سری لنکا ، جرمنی، برطانیہ اور تیونس کی کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا۔

نازنین ملائی نے مقررہ فاصلہ سات منٹ چالیس سیکنڈ اور اکانوے ملی سیکنڈ میں طے کرکے، پہلی پوزیشن حاصل کی اور کوارٹر فائنل کے اے اور بی مرحلوں میں پہنچ گئیں۔

تیونس اور برطانیہ کی خاتون کھلاڑی دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں ۔ ایرانی کھلاڑی نازنین ملائی جمعرات کو فائنل میں قدم رکھنے کے لیے، کوارٹر فائنل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

ٹیگس