Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی ڈسیبل فٹبال ٹیم کی پہلی کامیابی

ایران کی ڈسیبل فٹبال ٹیم نے ترکیہ میں جاری عالمی کپ دوہزار بائیس کے پہلے میچ میں برازیل کو ہرادیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی ڈسیبل فٹبال ٹیم، ہفتے کی شام استنبول کے ریوائی اسٹیڈیم میں برازیل کے خلاف میدان میں اتری اور ایک گول سے فتح یاب ہوئی۔ برازیل کی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔
ڈسیبل فٹبال کپ کے عالمی مقابلوں میں شریک چوبیس ٹیمیں چار چار کے گروپ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
عالمی کپ دوہزار بائیس میں ایران برازیل، آئرلینڈ اور مراکش ایک گروپ میں شامل ہیں۔
ایران کی ڈسیبل فٹبال ٹیم اپنے دوسرے میچ میں اتوار کی شام آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹیگس