Nov ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ایرانی ٹیم نےعالمی بیچ فٹ بال کپ میں پیراگوئے کو شکست دے دی

عالمی بیچ فٹ بال کپ کے پہلے دن ایران نے پیرا گوئے کو بہت بڑے فرق سے ہرا دیا

سحرنیوز/کھیل کود: دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی بیچ فٹ بال کپ کے پہلے دن ایران نے پیراگوئے کو ہرا کر میچ اپنے نام کر لیا ہے۔

ایرانی کی طرف سے محمد مختاری، علی میرشکاری نے دو دو گول کئے

ایران گروپ بی میں اپنے اگلے میچ میں امریکہ اور جاپان کے خلاف کھیلے گا جب کہ میزبان ملک متحدہ عرب امارات گروپ اے میں ہے جس میں برازیل، اسپین اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

عالمی بیچ فٹ بال  کا یہ گیارہواں کپ ہے۔ فیفا بیچ فٹ بال کے مقابلے ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران یہ بیچ فٹ بال کپ تین مرتبہ جیت چکا ہے۔

ٹیگس