Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • جوجیتسو ورلڈ چمپین شپ میں ایران کے سات میڈل

جوجیتسو ورلڈ چیمپین شپ میں ایران کی ٹیم نے سات مختلف میڈل حاصل کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ابوظہبی میں ہونے والی جوجیتسو ورلڈ چمپن شپ میں ایرانی کھلاڑیوں کے گیارہ رکنی دستے نے حصہ لیا۔ جوجیتسو چیمپین شپ میں ایران کے محمد جعفر انصاری اور مسعود خرابات نے گولڈ میڈل جبکہ علی رضا شہریاری نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ نیما کریم نژاد پورحسین کو برونز میڈل کا حقدار قرار دیا گیا۔  
جوجیتسو ویمن چیمپین شپ میں ایران کی ملیکا قربانی اور فریدہ شاکری نے بھی برونز میڈل حاصل کیے۔
جونیر مقابلوں میں ایران کے امیر حسین جینور نے سلور میڈل جیتا۔
جوجوتسو اور یا جوجیتسو جاپانی مارشل آرٹ کی قسم ہے جس میں مسلح یا غیر مسلح حریف کا قریب سے مقابلہ کیا جاتا ہے۔

ٹیگس