ایرانی کھلاڑی پیرس اوپن کراٹے ٹورنامنٹ کے فائنل میں
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
پیرس اوپن کراٹے ٹورنامنٹ دو ہزار تئیس میں ایران کے کھلاڑی مہدی خدا بخشی اور صالح اباذری فائنل مقابلوں میں پہنچ گئے۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیرس اوپن کراٹے ٹورنامنٹ، جمعے کے روز شروع ہوا جس میں ایران کے کھلاڑی مہدی خدا بخشی اور صالح اباذری فائنل مقابلوں میں پہنچ گئے ہیں ۔ پانچ کامیابیوں کے ساتھ مہدی خدا بخشی کا فائنل مقابلہ اتوار کو فرانس کے کھلاڑی سے ہوگا جبکہ اتوار کو ہی صالح اباذری، تیسری پوزیشن کے لئے اپنے آخری مقابلے میں بوسنیا کے کھلاڑی کا سامنا کریں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں ایران کے ایک اور کھلاڑی سجاد گنج زادہ، فرانس کے اپنے حریف کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے اور اس طرح وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔