Mar ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • کبڈی کے عالمی مقابلے، فائنل میں ایران اور ہندوستان آمنے سامنے

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں کبڈی کے عالمی مقابلے فائنل کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کبڈی کی جونیئر چمپین شپ کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ بنا ہے۔  ایران کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فائنل مقابلے میں آج  ہندوستان کی ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایشین کبڈی فیڈریشن کے سربراہ عباس اورسجی نے اس موقع پر کہا کہ کبڈی کے ورلڈ چمپین شپ مقابلے ہر دو سال بعد منعقد کئے جاتے ہیں اور اسے اولمپک میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کبڈی کے جونیئر ورلڈ چمپین شپ مقابلوں کے اس مرحلے میں بارہ ٹیمیں کھیل رہی ہیں جو کہ چار چار کے تین گروپ میں بٹی ہوئی ہیں ۔ عباس اورسجی نے بتایا کہ رواں دور کے مقابلوں کا سلوگن دنیا میں امن و دوستی کا فروغ ہے۔

یاد رہے کہ کبڈی کے جونیئر چمپین شپ کے مقابلوں کا یہ دوسرا دور ہے۔

ٹیگس