Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  •  بیچ ہینڈبال کے ایشین مقابلے، ایران کی ایک اور جیت

ایران کی بیچ ہینڈبال ٹیم نے ایشین چمپین شپ مقابلوں کے دوران جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔

سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، یہ ایران کی بیچ ہینڈبال کی قومی ٹیم کا دوسرا میچ تھا جو کہ انڈونیشیا میں کھیلا گیا۔  بتایا جا رہا ہے کہ جنوبی کوریا کو شکست دیکر ایران کی ٹیم سیمی فائنل سے ایک اور قدم قریب ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ایران نے سعودی عرب کی ٹیم کو بھی شکست دینے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 
ایران کی ٹیم منگل کے روز اپنے تیسرے میچ میں فلپائن کے مد مقابل آئے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بیچ ہینڈبال کے ایشین چمپین شپ مقابلوں کا نواں دور انڈونیشیا کے شہر بالی میں جاری ہے۔ یہ مقابلے دس مارچ سے شروع ہوئے اور انیس مارچ تک جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ ایشین چمپین شپ مقابلوں کا آٹھواں دور ایران میں منعقد ہوا تھا جس میں ایران کی ٹیم نے تمام حریفوں کو شکست دیکر مقابلوں کا کپ اپنے نام کیا تھا۔ 

ٹیگس