Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • واٹر پولو ایشین چمپین شپ مقابلے، ایران نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

ایران کی واٹر پولو کی قومی ٹیم نے سنگاپور ایشین مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سحر نیوز/ ایران: واٹرپولو ایشین چمپین شپ مقابلے آج اپنے اختتام کو پہنچے جہاں ایران نے پہلی بار مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں ایشیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شامل تھیں ۔ فائنل میچ میں ایران کی ٹیم چین کے مد مقابل آئی جس کا فائنل اسکور گیارہ کے مقابلے میں آٹھ چین کے حق میں رہا ۔ ایران کی ٹیم، ہانگ کانگ، فلپائن، قزاقستان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل تک پہنچی تھی ۔  قزاقستان نے سنگاپور ایشین مقابلوں کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایران، چین اور قزاقستان کی ٹیموں نے اسی کے ساتھ ورلڈ لیگ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ٹیگس