May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • نسرین شاہی نے پیرا شوٹنگ کے عالمی کپ میں ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

ایران کی پیرا شوٹنگ ٹیم کی رکن نسرین شاہی نے جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی کپ کے مقابلوں میں ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی پیرا شوٹنگ ٹیم کی دو کھلاڑیوں نسرین شاہی اور فائزہ احمدی نے جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی کپ کے مقابلوں میں خواتین کے ایئررائفل ٹو پی مقابلوں میں ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے میں نسرین شاہی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ فائزہ احمد چوتھے نمبر پر رہیں۔

اس سے قبل محمد رضا امینی اور معصومہ خدا بخشی پر مشتمل مکس ٹیم نے ایئر رائفل کے الیون آر اور ٹو ایس ایچ مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

پیرا شوٹنگ عالمی کپ کے ان مقابلوں میں دنیا کے انتالیس ممالک سے دو سو پندرہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس