May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • فرانس، سو میٹر کے دوڑ کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی کا گولڈ میڈل

ایرانی ایتھلیٹ نے فرانس کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن تفتیان نے فرانس کے بین الاقوامی مقابلوں کے دوران سو میٹر کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ 

یہ مقابلے فرانس کے شہر فرباخ میں ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مقابلوں کے ابتدائی دور میں دس سیکنڈ چودہ ملی سیکنڈ کا ریکارڈ حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی تھی اور اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دس سیکنڈ بارہ ملی سیکنڈ میں فائنل مقابلہ اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔ 

قابل ذکر ہے کہ قومی سطح پر بھی سو میٹر کی دوڑ کا ریکارڈ حسن تفتیان کے پاس ہے۔ وہ سو میٹر اور ساٹھ میٹر کی دوڑ میں ایشین گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ 

ٹیگس