Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • باکو تائیکوانڈو مقابلے، ایران کے کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

باکو میں ہونے والے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں کے چھٹے روز دونوں ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے پہلے مقابلے جیت لیے۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تائیکوانڈو کے چھبیسویں عالمی مقابلوں میں کہ جو آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری ہیں، ہفتے کے روز باسٹھ کلوگرام اور چون کلوگرام کی کیٹگری میں مقابلے ہوئے۔ ایران کی کھلاڑی نرگس میرنور اللہی کا پہلا مقابلہ پرتگال کی مالسا مونٹریو سے ہوا۔ اس میچ کے پہلے راؤنڈ میں شسکت کھانے کے بعد دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں ایرانی کھلاڑی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف کو شکست دی۔

نرگس میر نوراللہی کا اگلا مقابلہ مراکش کی مریمی خلال سے ہوا جس میں کامیابی حاصل کر کے انھوں نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دوسری جانب ایران کے تائیکوانڈو کے کھلاڑی میرہاشم حسینی نے چوہتر کلوگرام کی کیٹگری میں پہلا مقابلہ قرقیزستان کے روسلان ماکاروف سے کیا ۔ اس مقابلے میں میرہاشم حسینی نے پہلے راؤنڈ میں ناکام رہنے کے بعد دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ اور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ ہائیٹی کے جیلن لالون سے ہو گا۔

ٹیگس