ماسکو میں روئنگ کے مقابلے، ایران نے 6 میڈل جیتے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i422440-ماسکو_میں_روئنگ_کے_مقابلے_ایران_نے_6_میڈل_جیتے
ماسکو کے روئنگ کے مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے چھے میڈل حاصل کئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ماسکو میں روئنگ کے مقابلے، ایران نے 6 میڈل جیتے

ماسکو کے روئنگ کے مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے چھے میڈل حاصل کئے۔

سحر نیوز/ ایران: ایرانی کھلاڑی نازنین ملائی نے اسپرنٹ مقابلوں میں دوسری پوزیش اور سلور میڈل حاصل کیا ۔ فاطمہ مجلل نے پانچ سو میٹر کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا، امیرحسین محمود پور نے پانچ سو میٹر کے ابتدائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن اور فائنل میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا اور چار کی ٹیم کے مقابلوں میں ایران کی خواتین کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی ملی ۔ 

ماسکو میں ہونے والے ان مقابلوں میں بیلاروس، ازبکستان، روس، قزاقستان، صربیہ، آرمینیا اور ایران کی ٹیمیں موجود تھیں ۔ ایران کی ٹیم کو مجموعی طور پر ایک سلور اور پانچ برونز میڈل ملے۔