Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • چین: ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ایرانی خواتین کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

ایران کی تائیکواندو کی کھلاڑی نرگس میر نوراللہی نے چین میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی تائیکواندو کی کھلاڑی نرگس میر نوراللہی نے باسٹھ کلو گرام کی کیٹگری میں برازیل اور جنوبی ،کوریا کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں اس کا مقابلہ ازبکستان کی کھلاڑی فروزا سادیکووا سے ہوا۔

سادیکووا نے سخت مقابلے کے بعد دو صفر سے یہ مقابلہ جیت لیا۔ جبکہ ایرانی کھلاڑی کانسی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں۔

چین میں ہونے والے یونیورسیاڈ مقابلوں میں ایرانی خواتین کھلاڑیوں کا یہ چھٹا میڈل ہے۔

اکتیسویں یونیورسیاڈ مقابلے چین کے شہر چینگڈو میں 29 جولائی سے شروع ہوئے جن میں 119 ملکوں کے کھلاڑی 18 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ جبکہ ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ 11 مقابلوں میں حصل حصہ لے رہا ہے۔

ٹیگس