Aug ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران عالمی جونیئر ریسلنگ کا چیمپئن، صدر مملکت کی مبارکباد

ایران کے صدر نے عالمی جونیئر ریسلنگ کاچیمپئن بننے پر ایرانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں قومی جونیئر ریسلنگ ٹیم کو ترکیہ میں ہونے والی عالمی جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی ٹیم کے باہمت پہلوانوں، کوچز اور اس ٹیم میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

 سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل کامیابیاں اس ملک اور خطے کے نوجوانوں کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں اورہماری حوصلہ افزائی اور تعاون، کھیل کے دیگر شعبوں میں ان کی مسلسل کامیابیوں کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ جونیئر ریسلنگ کے عالمی چیمپئن شپ کے مقابلے 31 جولائی سے 2 اگست تک ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں 48 کلوگرام کی کیٹگری میں پیام احمدی نے گولڈ میڈل، 71 کلوگرام کی کیٹگری میں احمدرضا محمدیان نے سلورمیڈل، 45 کلوگرام کی کیٹگری میں علی رضا امیری نے برونزجبکہ 110 کلوگرام کی کیٹگری میں امیر حسین عبدولی نے برونز میڈل حاصل کیے۔

ٹیم رینکنگ میں ایران نے 113 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی۔ جبکہ آذربائیجان 108 اور جارجیا 96 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹیگس