Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • ہینگژو ایشین گیمز میں ایران کیلئے ایک اورسونے کا تمغہ

چین میں جاری ہینگژو ایشین گیمز میں نوے کیلو گرام سے کم وزن کے کوراش مقابلے میں ایران نے ایک سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے ۔

سحر نیوز/ ایران: ہینگژو ایشین گیمز میں مردوں کے نوے کیلو گرام سے کم وزن کے کوراش مقابلوں کے فائنل میں صادق آذرنگ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جو ان مقابلوں میں ایران کو حاصل ہونے والا چوتھا سونے کا تمغہ ہے-

صادق آذرنگ نے ہینگژو ایشین گیمز میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ہے-

آج ہی اٹہتر کیلو گرام سے کم وزن کے کوراش مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑی زہرا باقری کا مقابلہ چین کی کھلاڑی سے ہوا تاہم وہ اپنی چینی حریف کو شکست نہ دے سکیں اور دوسرا مقام اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ملیکا امیدوند بھی کوراش مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔

گذشتہ کھیلوں میں مجید وحید بریمانلو اور دنیا آقائی نے دو چاندی کے تمغے حاصل کئے- اس وقت ایران کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر مختلف کھیلوں میں 29 تمغے حاصل کئے ہيں۔

ٹیگس