Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ہینگزوایشیائی گیمز: اسکیٹنگ میں عالمی ریکارڈ ایرانی خاتون کھلاڑی کے نام

ہینگزوایشیائی گیمز میں فری اسٹائل اسکیٹنگ میں ایران کی خاتون کھلاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

سحر نیوز/ ایران: ہینگزو ایشیائی گیمز میں فری اسٹائل اسکیٹنگ میں ایران کی خاتون کھلاڑی رومینا سالک اصفہانی نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہینگزو ایشیائی گیمز میں راک چڑھنے کے بولڈرنگ مقابلے میں بھی ایران کی الناز رکابی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔

چین میں جاری ہینگژو ایشیائي مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی بہترین کارکردگي کا مظاہرہ کر کے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اب تک چھتیس تمغے جیت چکے ہیں۔

چين میں ہینگزو ایشیائی گیمز تئيس ستمبر کو شروع ہوئے جو آٹھ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس