Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی بیچ ریسلنگ ٹیم عالمی چیمپئن

ایران کی قومی بیچ ریسلنگ ٹیم نے سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر ترکی میں ہونے والی عالمی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

سحر نیوز/ ایران: ترکی میں ہونے والی عالمی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے اختتام پر ایرانی ٹیم کے حسین عباس پور نے اسی کلوگرام کی کیٹیگیری میں، اور ہادی وفا پور نے نوے کلوگرام کی کیٹگیری میں دوگولڈ میڈل جیتے جبکہ محمد علی تبار نے نوے کلوگرام سے زيادہ کے وزن میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور حمیدرضا زرین پیکر نے نوے کلوگرام  کی کیٹگیری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا -

ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے اسی پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ ایران کے بعد ترکی کی ٹیم ستتر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جارجیا کی ٹیم چوالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

ٹیگس