شام کے صدر بشار اسد نے ملک کی مسلح افواج کو اغیار کی شرپسندی اور دشمنی کے طوفاں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار قرار دیا ہے جس نے صیہونی امریکی سازشوں کو یکے بعد دیگرے ناکام بنادیا ہے۔
شام کی حکومت اور مسلح کردوں کی تنظیم کرد ڈیموکریٹک کونسل نے مذاکرات کے بعد جنگ کے خاتمے پر اتفاق کرلیا ہے۔
دہشت گرد گروہوں کے گرد شامی فوج کا محاصرہ تنگ ہو جانے کے ساتھ ہی جنوبی شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ، صیہونی حکومت کے اشارے پر اسرائیل فرار کر رہے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی شام سے وائٹ ہیلمٹ نامی تنطیم سے وابستہ عناصر کو خفیہ طور پر مقبوضہ فلسطین منتقل کرنے میں صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ خلیج فارس کی بعض عرب حکومتوں کی خفیہ تنظیموں نے بھی رول ادا کیا ہے-
شامی کردوں نے ملک کے مشرقی علاقوں کی تیل کی تنصیبات شامی حکومت کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
شامی فوج نے صوبہ درعا سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے صیدا ٹاؤن کو جبہت النصرہ نامی دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
عراق کی سرحدی گارڈ کےکمانڈر نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی 600 کیلو میٹر کی سرحدی پٹی مکمل طور پر عراقی سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔
شامی فوج درعا کے مضافات میں تین مزید شہروں میں داخل ہوگئی ہے
شامی فوج نے جنوبی محاذ پر پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور وہ الکرک کے قریب تک پہنچ گئی ہے۔
یمنی فوج نے سعود ی عرب کے دو اہم فوجی کمانڈروں احمد بن عبداللہ لحمر العقیلی اور خماش محمد خماش کو ہلاک کر دیا۔