Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • نئی دہلی اور بیجنگ پر ٹرمپ کے دباؤ کے درمیان ہندوستانی وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات

چین کے شہر تیانجن میں چین کے صدر اور ہندوستان کے وزیراعظم نے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم مودی اور چینی صدر جن پینگ کے درمیان ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ کازان میں ہوئی گذشتہ ملاقات سے چین اور ہندوستان کے رشتوں کو نئی جہت ملی ہے اوراب دونوں ملکوں کا تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کا ساتھ آنا ضروری ہے۔
اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ ہندوستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے سات سال بعد چین کے دورے پر گئے ہندوستانی وزیراعظم نے چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ گذشتہ سال کازان میں ہماری بات چیت بہت ہی مفید رہی ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات سے دواعشاریہ آٹھ ارب لوگوں کا مفاد وابستہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے اس کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گـئی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نئي دہلی اور بیجنگ پر ٹیرف کے بہانے دباؤ بڑھانے کی کوشش تیز کر رکھی ہے۔ 

ٹیگس