امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی کشیدگی؛ امریکی صدر کا دورہ ہندوستان منسوخ
Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
ٹیرف کے مسئلے پر نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگي بڑھنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ ہندوستان منسوخ ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے نئي دہلی اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگي بڑھنے کے بعد چار فریقی سیکورٹی اجلاس کواڈ میں شرکت کے لئے ہندوستان جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے تاہم واشنگٹن اور نئی دہلی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہيں ہوئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہيں یہ اقدام، ہندوستان کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر ردعمل کے نتیجے میں سامنے آيا ہے جو یوکرین میں جنگ بند کرانے کے لئے ماسکو پر دباؤ ڈالنے کے لئے واشنگٹن کی کوششوں کا ایک حصہ شمار ہوتا ہے۔