Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • اسپین سے الصمود نامی آزادی بیڑا غزہ کی جانب روانہ

غزہ کے مظلوم عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے کر تقریبا بیس جہازوں پر مشتمل الصمود کے نام سے ایک آزادی بیڑا اسپین کے شہر بارسلونا سے غزہ کے لئے روانہ ہوگیا ہے

سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق  اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہونے والے اس بیڑے میں شامل جہازوں پر فلسطین کے پرچم نصب کئے گئے ہیں اور دنیا کے دسیوں ملکوں کے انسانی حقوق کے سیکڑوں کارکن ان جہازوں میں  انسان دوستانہ امداد لے کر غزہ  کا محاصرہ توڑنے اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لئے غزہ کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔ اسپین سے غزہ کے لئے روانہ ہونے والے اس آزادی بیڑے میں غزہ کے لئے روانہ ہونے والے انسانی حقوق کے کارکنوں میں آئرش اداکار لیام کیننگھم، ہسپانوی ادا کار ایڈورڈ فرنانڈز اور بارسلونا کے سابق میئر ادا کولو جیسی اہم شخصیات نیز یورپی پارلیمان کے اراکین کی ایک تعداد شامل ہے۔ بیس جہازوں پر مشتمل الصمود آزادی بیڑے میں غزہ  کے مظلوم عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانے والوں میں سویڈن کی ماحول حیات کی معروف کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔
گریٹا تھنبرگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ سفر ہمارے لئے معمولی مشن نہیں ہے بلکہ یہ سفر فلسطین کے لئے  اور غزہ کے ان کے لوگوں کے لئے ہے جنہیں زندگی کی بنیادی ترین ضرورت کی چیزوں سے بھی محروم کردیا گیا ہے اور ہمارا یہ سفر اس دنیا کے لئے بھی ہے جس نے اس ظلم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

ٹیگس