افغانستان میں شدید زلزلہ؛ 622 افراد ہلاک
Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
افغانستان میں زلزلے سے چھ سو بائیس افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: افغان حکومت کی وزارت اطلاعات نے بتایا ہے کہ صوبہ کنڑ میں زلزلے سے کم سے کم چھے سو بائيس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق کنڑ میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔ زلزلہ کل رات گیارہ بج کر سینتالیس منٹ پر آیا جس کی شدت رکٹر اسکیل پر چھے بتائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں زلزلے نو سے زائد افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری تھیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔