Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ تیس افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے، سیلابی پانی سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ صوبے میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد تیس سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن اضلاع سے سیلابی ریلہ گزر چکا ہے وہاں پر ہمارا سارا فوکس متاثرین کی مدد کرنے پر ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیاگیا، متاثرہ علاقوں سے ساڑھے سات لاکھ افراد کا انخلا کیا، پنجاب میں سیلاب کے باعث دوہزار دو سو دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئے اسپیل سے بھی تباہی ہوئی ہے۔ 

ٹیگس