-
تہران میں حجاب مصنوعات کی نمائش کا انعقاد
Nov ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۹تہران کے مصلی امام خمینی رح میں خواتین کے پردے اور حجاب کے حوالے سے مختلف لباس اور اسلامی پردے میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
-
شیراز میں باغات سے انار توڑے جارہے ہیں
Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۰شیراز کے قصر الدشت کے یاقوتی انار فارس صوبے کے معروف ترین انار شمار ہوتے ہیں۔ قصرالدشت محلے کے انار کے باغات سے انار توڑنے کا آغاز ہر سال ہجری شمسی سال کے مہر مہینے سے ہوجاتا ہے۔
-
آلو، سدابہار اور سب کا وفادار۔ تصاویر
Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۹آلو، خدائے سبحان کی دی ہوئی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شمار سدابہار وفادار اور ہر دلعزیز سبزیوں میں ہوتا ہے۔
-
مریوان میں 15 واں اسٹریٹ تھیٹر فیسٹیول
Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۲مریوان میں 15 واں اسٹریٹ تھیٹر فیسٹیول منعقد ہوا جس میں فنکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اس فیسٹیول کے پہلے دن بارہ شو پیش کیئے گئے۔
-
وطن پہنچنے پر ایرانی پہلوانوں کا فقید المثال استقبال
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۴کشتی کے عالمی مقابلوں میں عالی شان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر تہران کے امام خمینی (رح) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی پہلوانوں کا عالیشان استقبال کیا گیا۔
-
پیرا المپک میں تمغےجیتنےوالوں کا شانداراستقبال
Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۴اسلامی جمہوریہ ایران نے جہاں المپک میں رنگ برنگی تمغے حاصل کیئے وہیں پیرا المپک میں بھی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیرا اولمپک میں ایران نے آٹھ سونے کے تمغے کئے۔ ایران کی پیرا اولمپک ٹیم جب وطن واپس پہنچی تو بین الاقوامی امام خمینی رح ایئرپورٹ پر ان کا شاندار پرتباک استقبال کیا گیا۔
-
ٹرک حادثہ، فوری امدادی کاروائی
Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۵سمنان - تہران ہائی وے میں ہفتہ 17 جولائی 2021 کو انگوروں سے بھرا ٹرک راہ سرخہ کی پولیس چوکی کے قریب الٹ گيا، حادثہ کے فوری بعد قریب موجود لوگوں اور رضاکار فورس بسیج اور سپاہ کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی میں حصہ لیا اور ہائی وے پر بھکرے ہوئے انگوروں کو جمع کرنے میں مدد کی۔
-
شہید قاسم سلیمانی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۱ایران کے صدر حسن روحانی نے 15 جولائی 2021 کو ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے فارس کے صدر مقام شیراز میں شہید قاسم سلیمانی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر وزارت اسپورٹس اور نوجوان کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس اسپورٹس کمپلیکس کے ہال میں چھ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
-
موسم گرما میں خانہ بدوشوں کی زندگی
Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۵۹خانہ بدوش موسم گرما میں صوبہ اردبیل کے ٹھنڈے علاقوں ہجرت کرتے ہیں اور پانی سے مالا مال علاقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ خانہ بدوش عموما مویشی پال کر اور مویشیوں کا دودھ بیچ کر اپنی زندگی گزاتے ہیں اور ان کا سب سے بڑا پیشہ جانورکو پالنا ہے ۔ان کے روز مرہ کے کام کے علاوہ خانہ بدوش خواتین بھی مویشیوں کی دیکھ بھال میں سرگرم عمل رہتی ہیں۔
-
زکات گندم کی ادائیگی کی تقریب
Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۶فریضہ زکات کی ترویج و اشاعت کے محور کے ساتھ گندم کی زکات کی ادائیگی کی تقریب، ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے گاؤں مایان سفلی میں جمعہ دو جولائی 2021 کو منعقد ہوئی، جس میں امام خمینی رح امدادی کمیٹی کے صوبائی ڈاریکٹر بھی موجود تھے۔