ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے ایٹمی انرجی سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر امریکہ کے باہر نکل جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تہران یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ ایٹمی سمجھوتے پر ایران کو تنہا ہی عمل کرنا ہے۔
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کی خصوصی مشیر ناتالی توچی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ سفارتکاری کے ذریعے خلیج فارس میں بحری جہازوں کی آزادانہ رفت و آمد کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران نے کہا ہے کہ یورپ کو امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کیخلاف کھڑا ہونا چاہئیے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھےگا اور یورپ کو چاہئے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کے جھانسے میں نہ آئے۔