ایران کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابات عوامی موجودگی کا مظہر اور سیاسی لحاظ سے فیصلہ کن ہوتے ہیں۔
ایران میں صدارتی انتخابات کی گہماگہمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور صدارتی امیدواروں کے درمیان ٹیلی ویژن مباحثے شیڈول کے مطابق انجام پائیں گے۔
ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے بیرون ممالک میں ایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ترغیب دلانے والے ، عوام کے ہمدرد نہیں۔
ایران کے صدارتی امیداروں کو اپنے آئندہ کے لایحۂ عمل سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ٹی وی اور ریڈیو سے یکساں طور پر فائدہ اٹھانے کے مقصد سے میڈیا پروگراموں کی قرعہ اندازی، آئی آر آئی بی انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ باشکوہ انتخابات کا انعقاد، اسلامی جمہوری نظام کے جواز کا ضامن ہے۔
ایران کے الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں شورائے نگہبان یا گارجین کونسل کے ذریعے اہل قرار دئے گئے سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔