May ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • صدارتی انتخابات2021، امیداوارں کے ’میڈیا شوز‘ کی قرعہ اندازی

ایران کے صدارتی امیداروں کو اپنے آئندہ کے لایحۂ عمل سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ٹی وی اور ریڈیو سے یکساں طور پر فائدہ اٹھانے کے مقصد سے میڈیا پروگراموں کی قرعہ اندازی، آئی آر آئی بی انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔

تیرہویں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے ساتوں امیدواروں کو قرعہ اندازی کے مطابق قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے پروپیکنڈا مہم چلانے اور مطلوبہ پروگرام نشر کرانے کا یکسان موقع فراہم کیا جائے گا۔

قرعہ انداز کی تقریب میں امیدواروں کے نمائندوں، الیکشن کمیشن کے سربراہ اور اراکین نیز ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ عبد العلی علی عسکری نے کہا کہ یہ ادارہ انتخابات کے حوالے سے مکمل غیر جانبدار ہے، تمام امیدواروں کو اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کا یکساں موقع  دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات ایرانی قوم کی طاقت اور وحدت میں اضافے کا راستہ ہموار کریں گے۔ قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کے عوام انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر، بڑی طاقتوں اور انقلاب دشمن قوتوں کے مقابلے میں قومی طاقت اور عظمت کا جلوہ پیش کریں گے۔

ٹیگس