سحر نیوز رپورٹ
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے علاقے کے مختلف مسائل کے بارے مین اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے جاری کردہ بیان کو جانبدارانہ اور غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صیہونی جارحیت،تسلط پسندی اور جھوٹے دعووں کے ذریعے بحران پیدا کرنے کی واضح مثال ہے۔
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے چار فریقی عرب کمیٹی کے ایران مخالف اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اعلامیہ جو عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کی موجودگی میں جاری ہوا من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی ولیعہد کی حالیہ ہرزہ سرائی اور ایران مخالف توہین آمیز بیان کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اس قسم کی باتوں سے رائے عامہ کو منحرف نہیں کر سکتے۔