• امریکا میں نسل پرستی مخالف تحریک

    امریکا میں نسل پرستی مخالف تحریک

    Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۶

    سحر نیوزرپورٹ

  • امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ملک گیر تحریک

    امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ملک گیر تحریک

    Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹

    امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف ملک گیر تحریک وسیع تر ہو گئی ہے اور کنٹکی میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام خاتون کے قتل کے خلاف لوگوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

  • پھر ایک سیاہ فام، امریکی پولیس کے ہتھّے چڑھا!

    پھر ایک سیاہ فام، امریکی پولیس کے ہتھّے چڑھا!

    Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار ایک سیاہ فام امریکی شہری کو نہایت تشدد پسندانہ انداز میں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران پولیس نے ملزم کے ساتھ وہی طریقۂ کار اپنایا جو نسل پرستی کی بھینٹ چڑھنے والے سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کے ساتھ اپنایا گیا تھا۔ یہ شخص بار بار یہ کہتا رہا کہ میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص بے قصور تھا جسے گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا۔

  • برطانوی پولیس امریکی پولیس کی تقلید میں ۔ ویڈیو

    برطانوی پولیس امریکی پولیس کی تقلید میں ۔ ویڈیو

    Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۷

    ایک ویڈیو برطانیہ سے منظر عام پر آئی ہے جس میں دو برطانوی پولیس افسر نسل پرست امریکی پولیس کے طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کے چہرے اور گردن پر اپنے ہاتھ اور گھٹنے سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

  • ہم احمقوں کی جمہوریت میں زندگی گزار رہے ہیں: امریکی اپوزیشن

    ہم احمقوں کی جمہوریت میں زندگی گزار رہے ہیں: امریکی اپوزیشن

    Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۵

    امریکی ڈیموکریٹ پارٹی نے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل پولیس افسران کی تعیناتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

  • برطانوی پولیس امریکی پولیس کے نقش قدم پر

    برطانوی پولیس امریکی پولیس کے نقش قدم پر

    Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۳

    لندن میں ایک سیاہ فام شہری کی گرفتاری کی متنازعہ فلم سامنے آنے کے بعد برطانوی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • اس بار ہندوستانی پولیس کی بربریت سامنے آئی ۔ ویڈیو

    اس بار ہندوستانی پولیس کی بربریت سامنے آئی ۔ ویڈیو

    Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷

    ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے دلت کسان جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رویٹرز کے مطابق پولیس نے اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ ان کی فصل کو بھی تباہ کر دیا۔ پولیس کی بربریت سے تنگ آئے جوڑے نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش بھی کی مگر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی پولیس کی اس بربریت پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ سرکاری زمین پر قابض تھے جنہیں باہر نکالنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

  • ایک بے گھر شخص پر امریکی پولیس کا قہر۔ ویڈیو

    ایک بے گھر شخص پر امریکی پولیس کا قہر۔ ویڈیو

    Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۲

    اس بار امریکی شہر نیویارک کے میٹرو اسٹیشن سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک بے گھر بد نصیب شہری، امریکی پولیس والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی جبلت سے مجبور امریکی پولیس والے کس طرح فقر و فلاکت کے ستائے ہوئے ایک بے روزگار اور بے گھر شخص کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں موجود نازیبا اور خلاف ادب کلمات پر ہم قارئین و ناظرین سے معافی چاہتے ہیں!

  • ٹرمپ نے پولیس تشدد کی پھر حمایت کی

    ٹرمپ نے پولیس تشدد کی پھر حمایت کی

    Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملک کی نسل پرست پولیس کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

  • اب بھی بے لگام ہیں امریکی پولیس والے ۔ ویڈیو

    اب بھی بے لگام ہیں امریکی پولیس والے ۔ ویڈیو

    Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲

    امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد پسند اور بہیمانہ رویہ کے خلاف جاری تحریک کے باوجود اب بھی امریکی پولیس اپنی گزشتہ انتہا پسندانہ حرکتوں سے باز نہیں آئی ہے اور آئے دن امریکہ کے کسی نہ کسی گوشے سے ایسی ویڈیو منظر عام پر آ ہی جاتی ہے جس میں امریکی پولیس اہلکار کو کسی سیاہ فام شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ امریکی پولیس والے گلا گھونٹنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ویڈیو امریکہ کے کسی دور افتادہ علاقے کی نہیں بلکہ ’’واشنگٹن ڈی سی‘‘ سے منظر عام پر آئی ہے۔