Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ہاتھرس میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

ہندوستان کے ضلع ہاتھرس میں اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر والوں اور گواہوں کو گریڈ تھری کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ضلع ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ جانے والی دلت لڑکی کے گھر والوں اور گواہوں کی تین سطح کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ضلع ہاتھرس کے اس گاؤں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئے گئے ہیں جہاں دلت لڑکی جنسی درندگی کا نشانہ بنائی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ  کے خاندان والوں کے ساتھ ہی گواہوں کو بھی تین سطح کی سیکورٹی دی گئی ہے اور اس کے لئے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھر میں ایک دلت لڑکی اجتماعی درندگی کا نشانہ بننے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ بعد میں پولیس نے متاثرہ کی لاش کو گھر والوں کی مرضی کے بغیر پیٹرول چھڑک کے آگ لگا دی تھی۔

یوپی حکومت نے اس سلسلے میں دعوا کیا تھا کہ متاثرہ کی لاش کو اس لئے جلادیا گیا کہ دلتوں اور بڑی ذات کے ہندوؤں میں فساد کا اندیشہ تھا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس