صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں شہادت کی کارروائی میں تین صیہونی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 20 لاکھ افراد کے مسلسل بے گھر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
"الجزیرہ" ٹی وی چینل کے مطابق، صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں ہفتے کی شام اور اتوار کی صبح دسیوں ہزار افراد نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے، جس میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔