Jun ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

"الجزیرہ" ٹی وی چینل کے مطابق، صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں ہفتے کی شام اور اتوار کی صبح دسیوں ہزار افراد نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے، جس میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا: غزہ میں جنگ کے خاتمے اور حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے تل ابیب کی کچھ مرکزی سڑکوں کو بلاک کر دیا، جس کی وجہ سے پولیس فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ تل ابیب کے علاوہ تقریباً 60 صیہونی علاقوں اور قصبوں میں بھی صیہونی حکومت کی کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ نیتن یاہو اس معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ان کی کابینہ کے انتہا پسند ارکان جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ٹیگس