-
تہران؛ انجمن ریحانهالنبی(ع) کے زیراہتمام مجالس
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۶تہران میں امامزادہ صالح کے روضۂ میں انجمن ریحانهالنبی(ع)کے زیراہتمام عشرہ مجالس منعقد کی جارہی ہیں ان مجالس سے حجت الاسلام سیدحسین مؤمنی خطاب فرمارہے ہیں جبکہ نوحہ خوانی محمدحسین پویانفر کررہے ہیں، ان مجالس میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
-
تہران میں محرم الحرام کی پہلی شب کی عزاداری کے مناظر
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۸1443 ہجری قمری کے محرم الحرام کی پہلی شب عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سرور و سالار شہیدان حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مجلس منعقد کیں جس میں سماجی فاصلے کی رعایت کے ساتھ عزاداروں نے شرکت کی۔
-
ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کا آغاز
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۷دارالحکومت تہران کے بیس ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کی کرونا ویکسینیشن کا آغاز ولایت پارک میں پیر 26 جولائی 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔ تہران کی ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ڈاریکٹر جنرل محمد روشنی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کی جائے گی اور اس کے بعد بقیہ ڈرائیوروں کو کرونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا کہا کہ ویکسینیشن کا شیڈول ڈرائیوروں کی عمر کے تناسب سے ترتیب دیا گیا ہے۔
-
تہران کی شاہراہوں پر جشن عید غدیرخم
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۴دارالحکومت تہران میں عید غدیر خم کے موقع پر مختلف شاہراہوں میں جشن غدیری منایا گیا۔ تہران کے طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی عید غدیر خم کی مناسبت سے جشن منایا گیا۔
-
عشرہ امامت و ولایت کے موقع پر عوامی کیمپین
Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۰صوبہ تہران ميں امامت و ولایت کے عشرے کی مناسبت سے کمپین چلانے کے پروگرام کی تفصیلات جاری کر دی گئيں۔
-
سابق افغان صدر نے ایران کی قدردانی کی
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۳سینیر افغان رہنما اور سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ایران کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔
-
خورشید دوکوهه کے عنوان سے یادگاری تقریب کا انعقاد
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۴تہران کے اندیشہ ہال میں سردار جاویدالاثر حاج احمد متوسلیان «خورشید دوکوهه» کے عنوان سے 08 جولائی 2021 کو یادگاری تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے سپریم لیڈر کے دفاعی امور میں مشیر جنرل دھقان ، تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسن زادہ ، ایرانی پارلیمینٹ میں تہران کے نمائندے محمد کوثری اور دیگر اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔
-
پرانی بسوں کی ریپیرنگ اور تعمیر نو
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲تہران کی بس ٹرانسپوٹ کمپنی نے اپنی بسوں کی تعمیر نو اور مرمت کے لئے بسوں کے معائنے کے بعد بسوں کی ریپیرنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔
-
ایران میں پہلی مرتبہ ریفریکٹیو آئی کریکشن سرجری
Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۵۱ایران کے سابق وزیر صحت اور ماہر امراض سرجن ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ نے 04 جولائی 2021 بروز اتوار تہران سے جڑے رے شہر کے انکھوں کے نور ہسپتال میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے Refractive eye correction surgery انجام دی۔
-
مرقد امام خمینی رح میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے خادموں کی خطبہ خوانی
Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۱:۲۴عشرہ کرامت اور میلاد مسعود حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مرقد مطہر میں گيارہ ذیقعدہ 1442 ہجری قمری کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارکہ کے خادموں نے خطبہ خوانی کی تقریب منعقد کی۔