Nov ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں تہران میں خاکوں کی بین الاقوامی نمائش

قطر میں ہو رہے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر اِسی سے متعلق خاکوں اور کارٹونوں کی بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہو رہی ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اس بین الاقوامی نمائش میں 72 ممالک کے 579  فنکاروں نے شرکت کی اور مجموعی طور پر 1736 خاکے اور کارٹون ارسال کئے گئے۔

ان تخلیقات کے درمیان سے چنے گئے بہترین خاکوں کو تہران میں لگنے والی اس نمائش میں شائقین کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس بین الاقوامی نمائش میں ایرانی فنکاروں نے کل 600 خاکے ارسال کئے جبکہ باقی گیارہ سو خاکے دیگر اکہتر ممالک سے ارسال کئے گئے۔

یہ نمائش فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ 20 نومبر بروز اتوار سے تہران کی آرٹ گیلری میں شروع ہو جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کل بیس نومبر سے شروع ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ بائسواں ورلڈ کپ ہے جو اس سال قطر میں ہو رہا ہے اور اس کا سلسلہ اٹھارہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ ورلڈ کپ کو حاصل کرنے کے لئے بتیس ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔

ایران گروپ میں شامل ہے جس میں امریکہ، برطانیہ اور ویلز کی ٹیمیں موجود ہیں۔ ایران کا پہلا میچ 21 نومبر بروز اتوار برطانیہ کے ساتھ ہوگا۔

ٹیگس